مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، تسنیم حیدر شاہ کا شریف فیملی پر ایک اور سنگین الزام
تسنیم حیدر شاہ کا کہنا ہے مجھے نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں ، اب میں جیتوں یاں ہار جاؤں ، میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پر عمران خان اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگانے والا شخص تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تسنیم حیدر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے رابطہ کرنے والا شخص لندن میں موجود ہے نامعلوم نمبروں سے کالیں آرہی ہیں آپ کو اور آپ کی فیملی کو قتل کروا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اہم ادارے کے سربراہ اور آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سمری جی ایچ کیو سے موصول
وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات ، اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت
انڈین انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لیتے ہوئے تسنیم حیدر شاہ نے الزام لگایا کہ "را” کام کرتی ہے مگر جب میری میٹنگ ان لوگوں (نواز شریف وغیرہ) کے ساتھ ہوئیں ، تو پتا چلا کہ اصل "را” تو یہ ہیں۔ جن کا آفس کے اندر چہرہ کچھ اور ہے اور عوام کے سامنے ان کا چہرہ کچھ اور ہے۔”
بریکنگ لندن :-موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے رابطہ کرنے والا شخص لندن میں موجود ہے نامعلوم نمبروں سے کالیں آ رہی ہیں آپ کو اور آپ کی فیملی کو قتل کروا دیں گے ۔میں نے پولیس کو کہا کہ مریم نواز کو بھاگنے نہی دینا. مریم نواز کی والدہ کا جسد خاکی اپنے ہاتھوں سے اٹھایا ، تسنیم شاہ کا دعوی pic.twitter.com/GM98oLNdEE
— Naveed SAJJAD (@naveedsajjadch) November 22, 2022
تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا ہم پہلے پولیس کے پاس گئے ہیں ، انہوں نے تمام بیانات قلمبند کیے ، انٹرویو کیا ، اس کے بعد انہوں بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے ، اور آپ کی فیملی کو بھی خطرہ ہے۔ ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔
تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا "میں نے ان سے پوچھا کہ یہ جو گواہی ہے کیا وہ قابل قبول ہے ، انہوں نے جواب دیا کہ آپ ایک زندہ انسان ہیں اس زیادہ ویلڈ اسٹیٹمنٹ تو ہی نہیں۔ آپ ایک بولتا ہوا ثبوت ہیں ، جو قانون کے مطابق برطانوی عدالت میں بولے گا۔”
ایک سوال کے جواب میں تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "ذلفی بخاری کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے ، ان کے والد صاحب ہماری انجمن سادات میں چند ایک مرتبہ آئے ہیں ، ان کا نمبر میرے پاس ہے۔”
ذلفی بخاری کے ساتھ تصویر کے سوال پر تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "ہماری سادات کی ایک تقریب تھی جس میں وہ تصویر کھینچی گئی تھی۔”
ان کا کہنا تھا کہ "میں لندن پولیس سے کہا تھا کہ مریم نواز کو آپ نے بھاگنے نہیں دینا ، کیونکہ وہ پاکستان سے بھی بھاگ کر آئی ہے۔ پولیس نے میری یہ اسٹیٹمنٹ بھی ریکارڈ پر لی۔ اور مریم نواز واقعی بھاگ گئی۔”
ایک اور سوال کے جواب میں تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "پولیس نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے ، کیونکہ مجھے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو اور آپ کی فیملی کو مروا دیں گے۔”
صحافی نے سوال کیا کن نمبروں سے کالز آرہی ہیں اور کیا آپ نے وہ کالز ریکارڈ کی ہیں۔؟ جس پر تسنیم حیدر شاہ نے بتایا کہ نامعلوم نمبروں سے کالز آرہی ہیں ، کالز میں نے ریکارڈ نہیں کی ہیں مگر اب کروں گا۔
تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "جب مریم نواز کی والدہ کی وفات ہوئی تھی ، میں اپنے ہاتھوں سے ان کی ڈیڈ باڈی اٹھا کر باہر لایا تھا۔ اس وقت راجہ نقیب صاحب نے میرا انٹرویو کیا تھا۔
نواز شریف پر الزامات لگانے والے تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ "میں جیتوں یاں ہار جاؤں ، میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔”









