ٹی وی اینکر ورکنگ جرنلسٹ کی محنت سے حاصل خبریں اچک کربڑے صحافی بن گئے

نیشنل پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی طارق محمود چوہدری نے ورکنگ جرنلسٹ کی ایک وڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر شاید آپ کو اجنبی لگے مگر وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے کے سامنے کھڑے ان صحافیوں کی بریکنگ نیوز پر اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرنے والے بھاری معاوضے وصول کرتے ہیں، طارق محمود کی بات سے دیگر صحافیوں نے بھی مکمل اتفاق کیا

نیشنل پریس کلب کے سابق صدر و سیکرٹری جنرل سینئر صحافی طارق محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکر صحافیوں کی محنت سے حاصل خبر پر ڈرائنگ روم یا اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرکے رائے سازکہلاتے ہیں  ۔

نجی نیوز چینل آج ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف سینئر صحافی طارق محمود چوہدری نے ٹوئٹرپر ورکنگ جرنلسٹ کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں صحافی خبر کے حصول کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے لیے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی احمد نورانی کی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پاکستان میں کیوں بند ہوگئی؟

سابق صدر سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد صحافی طارق محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ منظر شاید آپ کو اجنبی لگے۔ وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے کے سامنے کھڑے ان صحافیوں کی بریکنگ نیوز پر اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی اینکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کی محنت و لگن سے حاصل کی گئی بریکنگ نیوز کو ڈرائنگ روم اور اسٹوڈیو میں بیٹھے تجزیہ نگار تبصرہ آرائی کرکے رائے ساز کہلاتے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا نے طارق محمود چوہدری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ نے بلکل بجا فرمایا ہے ۔

طارق محمود چوہدری کی پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خیبرنیوز سے منسلک صحافی سید زاہد عثمان نے کہا کہ اس ملک میں بدبختی ہی یہی ہے ،رونا اس بات کا ہے کہ جو خبریں لاتا ہے اُسکو سے سے کم تنخواہ ملتی ہے۔

پشتو زبان کے مشہور نیوزچینل خیبرنیوزکے صحافی سید زاہد عثمان نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ زیادہ محنت کرتا ہے جبکہ جو ڈرائنگ روم میں بیٹھا  شخص ان سے زیادہ تنخواہ لیتا ہے  اور بڑا صحافی کہلاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر