مولانا فضل الرحمان کی گورنر ہاؤس مسجد میں نمازجمعہ کی امامت سوالات کی زد آگئی

سیاسی و سماجی شخصیات نے مولانا فصل الرحمان کی گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم اقتدارمیں آئی ہے انہوں نے کسی عوامی عہدہ رکھنے کے بغیر ہی حکومتی فوائد حاصل کررکھے ہیں، اس سے قبل سرکاری ہیلی کاپٹر اور پاکستان ایئر فورس کا طیارہ استعمال کرنے  پر بھی وہ تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھایا۔ مولانا فضل الرحمان اپنے سمدھی حاجی غلام علی کے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد مسجد میں نماز پڑھانے پہنچیں۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤس میں قائم مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی ۔انہوں نے خطبہ جمعہ بھی دیا۔ وہ اپنے سمدھی حاجی غلام علی کی بطور گورنرتعیناتی کے بعد امامت کیلئے مسجد پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کررہے ہیں ؟

سیاسی و سماجی شخصیات نے مولانا فصل الرحمان کی گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم اقتدار میں آئی ہے انہوں نے کسی عوامی عہدہ رکھنے کے بغیر ہی حکومتی فوائد حاصل کررکھے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے سیاسی مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی مکمل کوشش یہ ہے کہ  خیبرپختونخوا میں کلیدی عہدے پر اپنے رشتے دار بھرتی کروالیے جائیں تاکہ حکومتی فوائد کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف اللہ  نے بھی مولانا فضل الرحمان پر حکومتی فوائد حاصل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔

اس سے قبل امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کراچی میں مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پاکستان ایئر فورس کے  طیارے میں تشریف لائے تو ناقدین اور مخالفین نے اسے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

مولانا فضل الرحمان کے ناقدین نے  سوال کیا کہ امیر جمعیت علمائے اسلام نہ تو قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور نہ ہی  ایوان بالا کے رکن  تو   پھر انہوں نے کس حیثیت سے پاکستان ایئرفورس کے طیارے کو استعمال کیا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ایئر فورس کا طیارہ کس حیثیت سے استعمال کیا؟ ناقدین کا سوال

مولانا فضل الرحمان  نے جب سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے  کیے تو  وہ بھی  تنقید کی زد میں رہے ۔سوالات اٹھائے گئے کہ  امیر جے یو آئی ف  بغیر عوامی عہدہ رکھے کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے مزے لوٹ رہے ہیں ؟۔

ایک ٹوئٹر صارف نادر بلوچ نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کوئی عوامی یا سرکاری عہدہ نہیں ہے  تو اس سوال حق بجانب ہے کہ پوچھا جائے وہ کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہے ہیں ؟ ۔

متعلقہ تحاریر