شعیب اور ثانیہ اپنا شو ختم ہونے پر طلاق کا اعلان کردیں گے، بھارتی میڈیا

دونوں اپنے شو کے قانونی عمل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی معاہدے پر دستخط کر چکےتھے، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مشہور جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات تاحال کشیدہ ہیں اور دونوں نے اپنی شو  کے قانونی تقاضوں کے باعث اپنے لب سی رکھے ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےرواں ماہ اپنی طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک ساتھ ریئلٹی شو میں جلوہ گر ہونے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کوحیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی

شعیب اورثانیہ کی طلاق کی افواہیں’دی مرزا ملک شو ‘کا پبلسٹی اسٹنٹ تھا؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  جوڑے کے درمیان معاملات اب بھی ٹھیک نہیں ہیں اور وہ اپنے شو کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد اپنی طلاق کا اعلان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  ثانیہ اور شعیب نے اپنے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے کیونکہ دونوں اپنے مرزا ملک شو کے قانونی عمل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی معاہدے پر دستخط کر چکےتھے، دونوں شو کے مکمل ہونے کے بعد ہی اپنی طلاق کا باضابطہ اعلان کر سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر