ویڈیو گیمنگ اور اینی میشن کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری
اگر آپ کو پڑھائی میں دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں، فواد چوہدری
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ویڈیو گیمنگ اور اینی میشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو 3 ماہ میں گیمز سرٹیفکیشن پروگرام شروع کریں گے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے ویڈیو گیمنگ اینڈ اینی میشن انڈسٹری کے بہترین کھلاڑیوں سے گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1000 نوجوانوں کے بیج کے لیے ٹریننگ کا آغاز اگلے 3 ماہ میں ہوجائے گا۔
Very happy to speak with leading players of Pakistan’s video gaming and animation industry. The first batch of one thousand youngsters’ training will be launched in three months’ time Inshallah pic.twitter.com/5pCLEsIkPi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2020
اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری کرلیں’۔
اگر آپ کو پڑھنے سےدلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سےرغبت ہے تو تیاری رکھیں @MinistryofST ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے تا کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں، Animation اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے Game ہی نہیں Game Changer ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 24, 2020
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ویڈیو گیمزپروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے تا کہ ہم 90 ارب ڈالرز کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں۔ گیمنگ کمپنیوں کے اشتراک سے نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
اس وقت ویڈیوگیم اوراینی میشن انڈسٹری کی گروتھ صرف 20 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے نوجوانوں کی ٹریننگ اورسرٹیفکیشن کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایپل کی ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی کیاہے؟
فواد چوہدری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی خاص توجہ زراعت، الیکٹرانک اور کیمیکل شعبوں پر مرکوز ہے۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے منصوبوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی تھی۔ جس میں انہوں بھنگ کے پودے سے بننے والے دھاگہ کی متوقع برآمدات 50 سے 60 ملین ڈالرز بتائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو مستحکم کرلیا جائے تواربوں ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں۔