عمران خان کی نئے آرمی چیف کو مبادکباد، قائد اعظم کا قول بھی یاد دلایا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پیدا ہونے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سےایک پیغام میں کہاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحرشمشاد مرزا اورجنرل سیّد عاصم منیر کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل عاصم منیر سید نے 17ویں آرمی چیف کی حیثیت سے فوج کی کمان سنبھال لی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ امیدہے کہ نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمےکی سبیل کرےگی۔ قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ ساتھ بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کا قول بھی یاد دلایا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنےپرجنرل ساحرشمشادمرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کومبارکبادپیش کرتاہوں۔امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ8ماہ میں جنم لینےوالےاعتمادکےفقدان کےخاتمےکی سبیل کرےگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے pic.twitter.com/cDC3L0jTYh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کا پیغام یاد دلایا جس میں بانی پاکستان نے مسلح افواج سے خطاب میں کہا تھا کہ آپ کا فرض ہے وہ کام سرانجام دیں جوکہ آپ کو سونپے گئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے قائداعظم کے شیئر گئے گئے قول میں لکھا ہے کہ یہ مت بھولیں کہ مسلح افواج عوام کی خادم ہیں اور آپ قومی پالیسی نہیں بناتے۔ یہ ہم عام شہری ہیں جو ان مسائل کا فیصلہ کرتے ہیں ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد اعظم کے شیئر کیے گئے قول میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کا فرض ہے کہ آپ ان کاموں کو انجام دیں جو آپ کو سونپے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جنرل عاصم منیر سید نے 17ویں آرمی چیف کی حیثیت سے فوج کی کمان سنبھالی۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمانڈ اسٹیک جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔
آرمی کی کمانڈ اسٹیک سنبھالتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب جنرل ہیڈ کواٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
نئے آنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟
افواج پاکستان کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزراء مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔
چیئرمین جوائٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ وفاقی سیکریٹریز اور سول حکام نے بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے ۔









