پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے تحت لورالائی میں 55ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام  لورالائی میں 55ویں یوم تاسیس  کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹرسہراب خان مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستانیوں کو  شناخت دی، ملک کو متفقہ آئین دیا اور ایٹمی قوت بنایا،18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق فراہم کیے

پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ  ونگ لورالائی کے تحت 55 ویں یوم تاسیس  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلزیوتھ کے ضلعی صدر قیصر خان، پیپلز یوتھ ژوب ڈویژن کے صدر حبیب صابر، کوآرڈینیٹر ٹو بلاول بھٹو زرداری سہراب خان مری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے زیراہتمام لورالائی میں 55ویں یوم تاسیس  کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹرسہراب خان مری مہمان خصوصی تھے جبکہ یوتھ ونگ کے عہدیداران  سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

قائم علی شاہ کے صاحبزادے کی زبانی پیپلزپارٹی کے عروج و زوال کی داستان

مہمان خصوصی  سہراب خان مری  نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں لورالائی واحد ضلع ہے جس نے پہلی ہی بار میں اتنی بڑی تعداد میں کونسلروں کو کامیاب کرایا۔ ہم انکو اس عظیم کامیابی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات لائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ ذوالفقارعلی بھٹو سے لیکر بینظیر بھٹوتک، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جمہوریت اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر سہراب خان مری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے۔ ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ 18ویں ترمیم  کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی  یہ سب پیپلزپارٹی کے منشور کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بقاء کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔  ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارے قائدین کے  فیصلوں کی وجہ سے ملک کی بقاء کی جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آج ملک جس نازک دورسے گزر رہا ہے اسکی وجہ پچھلی حکومت کی غلط  خارجہ پالیسیاں تھیں مگر بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ 7 ماہ میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کی اور آج دنیا کے بڑے  ممالک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے مزید غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بہت جلد بلوچستان بھر میں نئے سروے کرائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کر سکیں۔

متعلقہ تحاریر