سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے اسٹیٹ بینک پاکستان میں جمع 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت مین توسیع کردی ہے ،مرکزی بینک کے مطابق ان ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے

مملکت سعودیہ عربیہ نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایس ایف ڈی کے ذریعے اسٹیٹ بینک میں جمع 3 ارب ڈالر کی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں اضافہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بے بنیاد دعوؤں کی قلعی کھول دی
ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد کا تسلسل ہے کیونکہ ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا اور پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد کرنا ہے۔
اعلامیے میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ان ڈیپازٹس کی واپسی کے دورانیے میں اضافہ کووڈ 19 کی وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال سے مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ذریعے 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر گزشتہ سال نومبر 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے، شاہی ہدایات کے اجراء کے بعد جو بندش کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزیدکم، درآمدات و برآمدات بھی مشکلات کا شکار
اسٹیٹ بینک پاکستان نے اپنے ایک اعلامیےکہا ہے کہ ان ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع دینے میں مدد دے گی۔









