پاکستان کے قدم جماتے ہی مائیکل وان کو پنڈی کی پچ بری لگنے لگی
انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران سابق کپتان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے، پاکستانی بلے بازوں نے رنز بنانا شروع کیے تو مائیکل وان نے وکٹ کو حیران کن قرار دیدیا، سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی میڈیا کی شدید تنقید، گرگٹ قرار دیدیا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے دوغلے پن کی انتہا کردی۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں رنز کے انبار لگانے والے انگلش بلے بازوں کی تعریفیں کرتے رہے لیکن جونہی پاکستانی بلے بازوں نے جم کر کھیلنا شروع کیا تو انہوں بے جان وکٹ کا روناشروع کردیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں بالنگ کیلیے ناسازگار وکٹ بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسٹیڈیم کے کیوریٹرز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔چیئرمین پی سی بھی رمیز راجہ نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی بےجان وکٹ کی تیاری پر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی ٹیسٹ: پی سی بی کی مہربانی سے انگلش ٹیم نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا
پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل کپتان سمیت 7 انگلش کرکٹرز بدہضمی کا شکار
جمعے کو برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ٹیسٹ میچ کی پچ کے حوالے سے مسئلے کا حل نہیں نکال سکا، اس پچ سے کافی مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ میں پاکستان میں ڈراپ ِان پچز پر زور دے رہا ہوں، ملتان اور کراچی میں بھی اسی طرح کی پچز ملیں گی، جہاں ہمیں اچھا باؤنس نہیں ملتا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ہم کیسی پچز بنارہے ہیں۔
تاہم سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے اس حوالے سے منافقانہ طرز عمل اپنایا ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں رنز کے انبار لگانے والے انگلش بلے بازوں کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے والے مائیکل وان کو پاکستانی بلے بازوں کے وکٹ پر جمتے ہی پچ کی خرابی نظرآنا شروع ہوگئی۔
Love watching this England team play .. They make playing a Test look like it’s another game for your junior team .. so much fun .. Yes they will hit some bumps but they are a breath of fresh air to the Test game .. #PAKvENG
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 1, 2022
جمعرات کو میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم کی جانب سے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506رنز بنانے پر مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ”انگلینڈ کی اس ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے ، وہ ٹیسٹ کو اس طرح کھیلتے ہیں جیسے یہ آپ کی جونیئر ٹیم کے لیے کوئی اور کھیل ہو،بہت مزہ آتا ہے ، ہاں وہ کچھ لڑکھڑائیں گے لیکن وہ ٹیسٹ میچ کے لیے تازہ ہوا کا جھوکا ہیں ۔
Has any team ever scored 500 on day 1 of a Test match ? Just asking ? #PakvsEng2022
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 1, 2022
مائیکل وان نے ایک ٹوئٹ میں تفاخرانہ انداز میں سوال کیا تھا کہ”کیا کسی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے پہلے 500 رنز اسکور کیے ہیں؟ صرف پوچھ رہا ہوں؟“۔
Shocking pitch for Test cricket .. #PAKvENG
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 2, 2022
تاہم گزشتہ روز پاکستانی بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان 181 کے رنز بناڈالے تو سابق انگلش کپتان کو وکٹ میں نقص نظرآنا شروع ہوگئے۔مائیکل وان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ” ٹیسٹ کرکٹ کیلیے حیران کن پچ“۔
مائیکل وان کے اس دوغلے پن سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ ” کل یہی پچ تھی اور انگلینڈ کے بلے باز کی اتنی تعریف، ٹھیک ہے مسٹر وان۔آج پاکستان اچھا کھیلا تو پچ حیران کن ہے،اسے کچھ قابل فہم بنائیں! “۔
Yesterday same pitch and so much praise for England batsman, alright Mr Vaughan.
Today Pakistan playing well the pitch is shocking.
Make it make sense!#PAKvENG https://t.co/XAfMzzMEB5
— 🍂 (@Paksarzameen13) December 2, 2022
When England bats, ‘what a fantastic team, what a game, what a what…’ 😍
When your former colony bats, ‘what a bad pitch…’ 😢
Vaughan for you. pic.twitter.com/eu8t5MDDEt
— سہیل | Sohail (@SohailAnwer) December 2, 2022
ایک اور صارف نے لکھاکہ”جب انگلینڈ بیٹنگ کررہا تھا ، کتنی شاندار ٹیم ہے، کیا کھیل ہے،اور کیا کیا،جب آپ کی سابق کالونی بلے بازی کرتی ہے ، کتنی بری پچ “۔
This is Michael Vaughan talking about the same Test match, within a span of just over 24 hours.
The only difference is England were batting in the first tweet and they’re bowling in the second one. #PAKvENG pic.twitter.com/POSdXaXd5o
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 2, 2022
اسپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے مائیکل وان کے 2 ٹوئٹس شیئر کرتےہوئے کیپشن میں لکھاکہ”یہ وہی مائیکل وان ہے جو 24 گھنٹے کے اندر اسی ٹیسٹ میچ کے بارے میں بات کر رہے ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ انگلینڈ پہلے ٹوئٹ میں بیٹنگ کر رہا تھا اور دوسرے میں بولنگ کر رہا ہے“۔
When in batting vs When in bowling 🤣🤣🤣
Vaughan is a true chameleon 😂😂😂 https://t.co/I3ypv8B5vd
— Maharaj Patil (@IamViruLover) December 2, 2022
ایک بھارتی صارف نے تو سابق انگلش کپتان کو گرگٹ ہی قرار دے دیا۔









