ایلون مسک کی ایڈورڈ اسنوڈن اور جولین اسانج کو معافی دلانے کی کوششیں

بزنس ٹائیکون ٹوئٹر کےچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سروے پول کیا جس میں امریکی خفیہ معلومات منظرعام پر لانے والے" ایڈورڈ اسنوڈن اور جولین اسانج " کی معافی کے حوالے سے سوال پوچھا ، 80 فیصدصارفین نے دونوں کو معاف کرنے کے حق میں ووٹ ڈالا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کےچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے سوشل سائٹ پر امریکا کی حساس اور خفیہ فوجی و سیاسی معلومات منظرعام پر لانے والے ایڈورڈا سنوڈن اور جولین اسانج  کے حوالے سے ایک سروے کروایا ۔

بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پول سروے میں سوال کیا کہ "ایڈورڈا سنوڈن اور جولین اسانج” کو معاف کردیا جائے؟۔ مسک نے واضح کیا یہ میری رائے نہیں بلکہ ایک سروے ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری

ایڈورڈ اسنوڈن اور جولین اسانج امریکی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے غیرقانونی کاموں کو بے نقاب کرنے والی خفیہ اور حساس معلومات منظر عام پر لانے کے بعد سے  جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بزنس ٹائیکون مالک ایلون مسک نے اتوار کے روز صارفین سے اس بارے میں رائے شماری کی کہ آیا وسل بلور ایڈورڈ اسنوڈن اور وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو امریکی حکومت کو معاف کردینا چاہیے۔

مسک کے پول سروے  میں کہا گیا کہ میں رائے کا اظہار نہیں کررہا ہوں لیکن میں نے یہ پول کروانے کا وعدہ کیا ہے۔ کیا اسانج اور اسنوڈن کو معاف کر دیا جائے؟۔زیادہ تر صارفین نے معافی کے حق میں ووٹ دیا ۔

برنس ٹائیکون ایلون مسک کے پول میں 33 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں 80 فیصد سے زائد افراد  نے” ایڈورڈا سنوڈن اور جولین اسانج ” کی معافی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

واضح رہے کہ جولین اسانج اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں سے انہیں بے دخل کیے جانے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں تاہم وہ عدالت  میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اسنوڈن کو روس نے شہریت ملک چکی ہے ۔

متعلقہ تحاریر