شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک ، ایک جوان شہید

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے سپاہی کی شناخت 25 سالہ ناصر خان کے نام سے ہوئی ہے ، جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے چھلرالگاد میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ کارروائی میں ایک جوان نے جام شہادت نوش فرما لیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جنہیں سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مارے گئے تمام دہشتگردوں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے سپاہی کی شناخت 25 سالہ ناصر خان کے نام سے ہوئی ہے ، جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

متعلقہ تحاریر