ایف بی آر نے معروف کاسمیٹکس کمپنی کے اثاثے بیچنے کی ٹھان لی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک مراسلے کے مطابق کاسمیکٹس کمپنی بائیو آملہ 57 کروڑ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہے۔

ملک کی معروف کاسمیٹکس کمپنی بائیو آملہ ، 57 کروڑ کی ٹیکس نادہندہ نکلی، ایف بی آر نے اس کے اثاثے فروخت کرنے کے لیے کمر کس لی۔

ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر ایکشن میں آگیا ہے اور ملک کی بڑی اور معروف نجی کاسمیٹکس کمپنی بائیو آملہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہونے والی یے۔

یہ بھی پڑھیے

روس کی نجی کمپنیوں سے سستا پیٹرول ملے گا مگر کتنا سستا؟

حصص بازار میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کو 67 ارب روپے کا نقصان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک مراسلے کے مطابق کاسمیکٹس کمپنی بائیو آملہ 57 کروڑ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہے۔ ٹیکس کی رقم وصول کرنے کے لیے کاسمیٹکس کمپنی کے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اثاثے بیچ کر ٹیکس جمع کرنے کا ایف بی آر کا ملک میں پہلا واقعہ ہے۔

FBR Notice

FBR Notice

اس سے پہلے ٹیکس کی رقم جمع کرنے کے لیے ایف بی آر اس سطح تک نہیں گیا۔

لاہور کے ان لینڈ ریونیو نے کاسمیٹکس کمپنی کے جائدادیں فروخت کرنے کے لیے مراسلہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر جو بھجوا دیا ہے۔

ٹیکس کی رقم وصول کرنے کے لیے کاسمیٹکس کمپنی کا ٹریڈ مارک بھی نیلام کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں انٹلکیچوئل پراپرٹی آرگنائزشن آئی پی او سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر