شجاعت اور پرویز ایک ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

عوام مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے اب عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہو جائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک مرتبہ اسمبلیوں کی تحلیل کا بگل بجا دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ "چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ پھر سے ایک ہو چکے ہیں ، اس لیے اب عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔”

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز چینل نے مزاحیہ انداز میں بانی متحدہ الطاف حسین کی تصویر اپنی اسکرین پر چلا دی ، کیا پیمرا نوٹس لے گا۔؟

علیم خان اور جہانگیر ترین پر اپنے سابقہ الزامات سن کر عطا تارڑ کی سٹی گم

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھا ہے کہ "حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔ فضل الرحمان فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بیہودہ بیان دے رہے ہیں۔”

حکومت اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ "بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں ، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہو جائیں۔”

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔”

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا تھا کہ "مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔”

فضل الرحمان پر طنز کرتےہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ "اسحاق ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دیکھانے لگے ہیں ، کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا۔”

متعلقہ تحاریر