آرمی چیف کا بارڈر ایریاز کا دورہ، ذبیح اللہ مجاہد نے گریٹر افغانستان کا نقشہ شیئر کردیا
گریٹر افغانستان کے متنازع نقشے میں پاکستان کے کئی علاقے افغانستان کا حصہ دکھائے گئے تھے، پاکستانی صحافیوں کی نشاندہی پر طالبان ترجمان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں دورے کے موقع پر افغان طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے گریٹر افغانستان کامتنازع نقشہ شیئر کردیا۔
نقشے میں پاکستان کے کئی علاقے افغانستان کا حصہ دکھائے گئے تھے بعدازاں پاکستانی صحافیوں کی جانب سے نشاندہی کرنے پر ذبیح اللہ مجاہد نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
القاعدہ برصغیر کے سربراہ اسامہ محمود سمیت 4افراد عالمی دہشت گرد قرار
افغان طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے قائم مقام ڈپٹی وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دنیا کا متنازع نقشہ شیئر کردیا۔نقشے میں پاکستان کے وسیع علاقے کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔
Spokesperson of Afghan Taliban and deputy acting minister information of Afghanistan government has tweeted world map showing parts of Pakistan as parts of Afghanistan. Is this intentional or by mistake? https://t.co/OshDGVGOuP
— Naimat Khan (@NKMalazai) December 6, 2022
ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹ میں درج کردہ تفصیلات کے مطابق یہ نقشہ کابل شہر کے دوسرے ضلع کے اروند دیہان باغ چوک میں نصب کیا گیا ہے جس کا عنقریب افتتاح ہوگا۔ یہ نقشہ 12 سیل فی منٹ کی کی رفتار سے حرکت کرے گا اور اس پر 10 لاکھ افغانی کی لاگت آئی ہے۔
پاکستان میں عرب نیوز کے نمائندے نعمت خان نے ذبیح اللہ مجاہد کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ نقشہ جان بوجھ کر شیئر کیا ہے یا ان سے غلطی سرزد ہوئی ہے؟
اور موقع دیکھوں آج ہی شئر کی ہے جب ہماری آرمی چیف بارڈرز کا دورہ کیا ۔ جیسا کہ ایک میسج دینا چاہتے ہیں
— kamran Khan (@kamrankhan133) December 6, 2022
متعدد پاکستانی صحافیوں کی جانب سے معاملے کی نشاندہی کیے جانے کےبعد ذبیح اللہ مجاہد نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔نعمت خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے پوتے ابراہیم قاضی نے لکھا کہ طالبان بھی دیگرافغانوں اور پشتونوں کی طرح ڈیورنڈ لائن کو نہیں مانتے اور اس نقشے کو لوئے افغانستان ( گریٹر افغانستان) تصور کرتے ہیں جو اس نقشے میں دکھایاگیا ہے۔
ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں لکھاکہ” نقشہ شیئر کرنے کا موقع دیکھیں ، یہ اس شیئر کیاگیا ہے جس دن ہمارے آرمی چیف نے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ہے جیسے ایک پیغام دینا چاہتے ہیں“۔