کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ماں سے 11دن کی بچی چھین لی

واقعہ بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب پیش آیا، ماں نومولود بچی کو ٹھنڈ سے بچانے کیلیے بیگ میں بند کرکے لے جارہی تھی،موٹرسائیکل سوار ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوگئے

کراچی میں نومولود بچی کے اغوا کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان ماں سے 11 دن کی بچی کو چھین کرفرار ہوگئے۔

ماں نومولود کو ٹھنڈ سے بچانے کیلیے اپنے بیگ میں بند کرکے لے جارہی تھی، موٹرسائیکل سوار ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے  بچی کی والدہ کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلشن حدید سے لاپتہ 31 سالہ خاتون نے لاہور جاکر نکاح پر نکاح کرلیا

مظفر گڑھ : 11سالہ طالبہ کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

 افسوسناک واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں روبی موڑ کے قریب پیش آیا، دو ملزمان خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے، بیگ میں 11 دن کی بچی بھی موجود تھی۔پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب پولیس اور بچی کے اہلخانہ مختلف فلاحی اداروں کو بھی چیک کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر بیگ میں بچی کو دیکھ کر ملزمان اسے چھوڑ گئے ہوں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں واردات ہوئی ہے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز چیک کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پہلے چار بچے ہیں، خاتون کے شوہر نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ  اہلیہ نے بچی کو بیماری کی وجہ سے بیگ میں رکھا ہوا تھا، ملزمان نے جو بیگ چھینا اس میں بیٹی موجود تھی۔

متعلقہ تحاریر