ندا یاسر کی آواز اور علی گل پیر کی اداکاری
علی گل پیر نے ٹک ٹاک پر ایک دلچسپ ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں پس پردہ آواز ندا یاسر کی ہے
پاکستان گلوکار علی گل پیر اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اُن کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کی آواز پر مزاحیہ اداکاری کر رہے ہیں۔
آج کل ٹک ٹاک پر علی گل پیر کو بہت دیکھا جارہا ہے۔ گلوکار مشہور شخصیات کی آواز پر مزاحیہ انداز میں ایکٹنگ کرتے ہیں اور ان کا یہی انداز مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔ علی گل پیر نے اتوار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں معروف میزبان "ندا یاسر” اور ان کے شو میں آنے والے مہمان کی آواز میں مزاحیہ اداکاری کی ہے۔
علی گل پیر نے ویڈیو میں میزبان اور مہمان دونوں کی آواز پر الگ الگ کردار بن کر اداکاری کی ہے۔ یہی ویڈیو علی گل پیر نے ٹوئٹر پر بھی اپلوڈ کی ہے جس کے ساتھ کیپشن لکھا کہ "جب ہر کوئی سچی محبت کی تلاش میں ہو لیکن آپ اپنے پراٹھے کے ساتھ اکیلے رہنا چاہیں”۔
When everyone is looking for true love but you just want to be left alone with your paratha #desi #paratha pic.twitter.com/CrqL18NkmG
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) October 25, 2020
واضح رہے کہ علی گل پیر کو سن 2012ء میں گائے گئے گانے "وڈیرے کا بیٹا” سے شہرت ملی تھی۔