سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کی پنشنز میں تاخیر کو مالی دباؤ کا نتیجہ قرار دے دیا

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی پنشنز جاری کردی گئیں ہیں، ریٹائرڈ ملازمین متعلقہ بینکس سے اپنی امانت وصول کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنشنرز کی مشکلات سے آگاہ ہیں مگر یہ تاخیر مالی دباؤ کی وجہ سے ہوئی

وفاقی وزیر برائے  ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مالی دباؤ کے باعث ریلوے کے ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں تاخیر کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ آج پیشن جاری کردی جائیں گی۔  

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں  تاخیر کو مالی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت ریلوے کا 15 برس بعد سبی ہرنائی سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ملکی معیشت کی درستگی کے دعوے اور سب ٹھیک ہے۔ کسی بھی ڈیفالٹ رسک کو مسترد کرنے کے دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔

ریلوے کے وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "سخت مالی دباؤ کی وجہ سے ریلوے پنشن میں تاخیر ہوئی ہے۔ پنشنرز اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اور ہم اس سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ یقین دہانی کروائی ہے کہ آج رات تک ریلوے کے ملازمین کی پنشن جاری کردی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے پنشن کی رقم کی منظوری دے دی ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی آر پی) کے تعاون سے پنشن کے ڈھائی ارب روپے متعلقہ بینکس میں پہنچادیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری کوشش  ہے کہ بینکس کو ہدایت جاری کی جائیں کہ  آج ہی پنشن کی تقسیم کر دیں تاکہ پنشنرز کی مشکلات کم ہوسکے ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور ریلوے  نے کہاکہ ٹوئٹ کرنے کا مقصد پنشنرز پر واضح کرنا ہے کہ آپ کی امانت متعلقہ بینکس میں پہنچ چکی ہے ۔

دوسری جانب  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے دیوالیہ کی خبروں کو قومی مفاد کے خلاف قرار دیا تھا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانا قومی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو پہلے سے طے شدہ خطرے کا سامنا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کو ہر قیمت پر مکمل کرے گی اور ملک عالمی قرض دینے والے ادارے کے ساتھ 9ویں جائزہ کے لیے تیار ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک کے بارے میں افواہیں پھیلانا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔سیاسی استحکام سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ۔

متعلقہ تحاریر