خیبرپختون خوا میں ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے
ڈپٹی ڈاریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی انعام اللہ مروت کو دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں غزنی خیل تھانے کی حدود میں نشانہ بنایا، مقتول افسر بنوں ریجن میں تعینات تھے۔ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے تاجہ زئی میں قیام پذیر تھے

خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں نامعلوم دہشتگردوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈاریکٹر انعام اللہ مروت کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ملک کے سرحدی صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈاریکٹر انعام اللہ جن کی بازی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی
ڈپٹی ڈاریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی انعام اللہ مروت کو دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے تاجہ زئی میں غزنی خیل تھانے کی حدود میں نشانہ بنایا۔ پولیس نے میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈپٹی ڈاریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی انعام اللہ مروت بنوں ریجن میں تعینات تھے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے تاجہ زئی میں قیام پذیر تھے ۔
پولیس حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ قتل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا دہشتگردوں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہارنے والے ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ مروت ایک انتہائی دیانتدار اور موثر ترین افسران میں شمار کیے جاتے تھے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈاریکٹر انعام اللہ مروت نے ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان ) میں متعدد آپریشن کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی ۔
دوسر ی جانب خیبر پختون خوا کے علاقے نوشہرہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے ۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم
نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جڑوبہ میں مارے گئے دہشتگرد پولیس افسران کی ٹارگٹڈ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ آپریشن سے قبل بھی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
پولیس کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا جا رہا ہے ۔









