بیٹی اور بیوی کے ساتھ رہنے کے خواہشمند امریکی شہری نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دے دی
امریکی شہری کے وکیل کا کہنا ہے سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی شہری نام اور شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔
پشاور میں مقیم امریکی شہری نے حج پہ جانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریت کے لیے درخواست دے دی ہے۔
امریکی شہری کے وکیل سیف محب اللہ ایڈوکیٹ کے مطابق امریکی شہری نے پشاور میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہنے اور ساتھ ہی حج کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، اس لئے انہوں پاکستانی شہریت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تھلیسمیا ٹیسٹ کے بغیر پشاور ڈویژن میں ڈومیسائل کے اجراء پر پابندی کا فیصلہ
دوستوں نے حق دوستی ادا کردیا، تحفے میں 16 فٹ لمبا سہرا دے دیا
اسلام قبول کرنے اور پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کے بعد امریکی شہری نے پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔
امریکی شہری کے وکیل سیف محب اللہ ایڈوکیٹ کے مطابق امریکی شہری نے پشاور کی رہائشی خاتون سے شادی کر رکھی ہے۔ امریکی شہری نے پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی شہریت کے لیے درخواست جمع کی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ سیف محب اللہ کاکاخیل نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دائر درخواست کے مطابق امریکی شہری نے 2018 میں اسلام قبول کیا ہے اور 2020 میں انکی شادی ہوئی ہے۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ درخواست میں کہا گیا ہے اب رواں سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اب وہ امریکا میں نہیں بلکہ پاکستان میں اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ رہنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ امریکا میں مساجد کی کمی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اب وہ یہاں پاکستان میں بلکل مطمئن ہیں اور مزید یہ کہ انکی اہلیہ کے گھر کوئی مرد بھی نہیں ہے۔
ایڈوکیٹ سیف محب اللہ نے مزید کہا کہ کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی شہری نام اور شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔