سوشل میڈیا صارف کی لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی پدرسرانہ سوچ پر تنقید

کئی صارفین نے شاہد ارشاد کی رائے سے اتفاق کیا ہے تاہم کئی صارفین نے اختلاف رائے کرتے ہوئے پاکستانی فلم انڈسٹری کی اس رجحان سے بری الذمہ قرار دےدیا۔

سوشل میڈیا صارف شاہد ارشاد نے پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی پدرسرانہ سوچ پر تنقیدکی ہے۔

کئی صارفین نے شاہد ارشاد کی رائے سے اتفاق کیا ہے تاہم کئی صارفین نے اختلاف رائے کرتے ہوئے پاکستانی فلم انڈسٹری کی اس رجحان سے بری الذمہ قرار دےدیا۔

یہ بھی پڑھیے

ساس، بہو اور شادی، عورت مانگے آزادی، علی گل پیر کا پاکستانی ڈراموں پر طنز

سعودی ایئرلائنز نے سپراسٹار ماہرہ خان کا بیگ گمادیا

شاہدارشاد نے  مایا علی اور عماد عرفانی کی نئی فلم’آسمان بولے گا‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’دیسی پبلک کے دماغ میں پدرسری سوچ اسقدر راسخ ہے کہ لڑکا ہمارا ہو اور لڑکی مخالف کی تو ہماری انا کو ایسی تسکین ملتی ہے، جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم۔ پاکستانی فلم ہو تو انڈین لڑکی شان پر مرتی ہے اور انڈین فلم میں پاکستانی لڑکیاں شاہ رخ اور سنی دیول پر عاشق۔ اور اوپر سے یہ۔۔۔‘

شعیب منصور کی فلم’آسمان بولے گا‘پاکستانی لڑکےا ور بھارتی لڑکی کی محبت کی روایتی کہانی پر مبنی ہے جس میں  اداکار عماد عرفانی پاکستانی فضائیہ کے فائٹر پائلٹ اور اداکارہ مایا علی بھارتی لڑکی کا کردار اداکررہی ہیں۔

ایک صارف نے عمیرہ احمد کی تحریر کردہ فلم’دھوپ کی دیوار‘کا پرومو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی لڑکی اور ہندوستانی لڑکا۔صحافی شیراز حسن نے اور ایک پاکستانی فلم’لاہوریے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ تحاریر