بیوی مرجائے اور شوہر راضی نہ ہو تو وہ جنت میں بھی نہیں جاسکتی، رابی پیرزادہ

آج کل کی بیویاں اپنے شوہروں کے ساتھ جو کچھ کرتی ہیں اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،کچھ بیویاں کہتی ہیں شوہر10 گرل فرینڈ بنالے شادی نہ کرے، نادر علی کو انٹرویو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ بیگمات کے مظالم کا شکار مردوں کے حق میں بول پڑیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بیوی مرجائے اور شوہر راضی نہ ہو تووہ جنت میں بھی نہیں جاسکتی، آج کل کی بیویاں شوہروں کے ساتھ جو کررہی ہیں اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

رابی پیرزادہ نے پھر خطرناک سانپوں اور شیر کے ساتھ تصاویر بنوالیں

رابی پیرزادہ کا اپنی غیر مرئی طاقت سے متعلق بڑا دعویٰ

کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں رابی پیرزادہ نے انٹرویو  کے دوران معاشرے میں عام ہونے والی تلخ روئی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  ”ایک بیوی اپنے شوہر کو ، جب وہ کام کرکے گھر آتا ہے تو اسے ایسے دیکھتی ہے جیسے وہ ڈانس پارٹی کرکے آرہا ہے، یہ گناہ ہے،اگر کوئی بیوی مرجائے اور اس کا شوہر اس سے خوش نہیں ہے تو وہ جنت میں بھی نہیں جائے گی“۔

رابی پیرزادہ نے کہاکہ”آج کل کی بیویاں اپنے  شوہروں کے ساتھ جو کچھ کرتی ہیں اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،ہم ویمن امپاورمنٹ کے نام پر اتنا آگے نکل آئے ہیں کہ آج کل شوہروں کےساتھ جوکچھ ہورہا ہے   اس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے،مجھے اس بات کادکھ ہوتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”ایک عورت ایک مرد کی جگہ نہیں لے سکتی،عورت مرد سے نیچے ہے،شوہر کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، بیوی کو نہیں ہے کیونکہ یہ قانون اللہ نے بنایا ہے، اس پر سوال کر نے والے آپ کون ہوتے ہیں؟“۔

رابی پیر زادہ نے مزید کہاکہ”آج کل  کچھ بیویاں کہتی ہیں کہ میراشوہر10 گرل فرینڈز بنالے شادیاں نہ کرے“۔پوڈکاسٹ کے میزبان نادر علی سابقہ اداکارہ کی باتوں سے متاثر نظرآئے اور ان کی تعریفیں کرتے رہے۔

متعلقہ تحاریر