کوئی جگہ نہیں، انسان خطرناک ہوتے ہیں اور ہرجگہ ہوتے ہیں، کیفی خلیل  

لیاری میں بہت ساری مثبت چیزیں ہی، وہاں کے لوگوں میں محبت بہت ہے، آرٹ ہے ، کھیل تو ایسا ہے کہ وہاں ہر گلی میں کھیل ہی کھیل ہے، گلوکار کی انٹرویو میں گفتگو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے مقبول ترین پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے’کنایاری‘سے شہرت حاصل کرنے گلوکار کیفی خلیل نے  حالیہ انٹرویو میں اپنے جائے پیدائش کراچی کے پسماندہ اور قدیم علاقے لیاری کے بارے میں بھی دلچسپ گفتگو  کی ہے۔

کیفی خلیل کہتے ہیں کہ کوئی جگہ خطرناک نہیں ہوتی، خطرناک انسان ہوتے ہیں اور ہرجگہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لوکار کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو کا ٹیزر جاری کردیا

امجد اسلام امجد کی شاعری پر کیفی خلیل کا خوبصورت گیت

معروف فیشن میگزین فوشیا کی میزبان رابعہ مغنی  کو دیے گئے انٹرویو میں  گلوکار کیفی خلیل نے لیاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ”لیاری کے بارے میں اکثریت کو نہیں پتہ،میں اکثر کہیں جاتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ یار بہت خطرناک جگہ ہے، ایسا ہے ویسا ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے“۔

انہوں نے کہا کہ” ہرجگہ انسان بستے ہیں،کوئی جگہ خطرناک نہیں ہوتی، خطرناک انسان ہوتے ہیں اور ہرجگہ ہوتے ہیں،لیاری کے لوگوں میں محبت بہت ہے، آرٹ ہے ،اسپورٹس تو وہاں کا سب کو پتہ ہے، کھیل تو ایسا ہے کہ وہاں ہر گلی میں کھیل ہی کھیل ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”لیاری میں جو کچھ بھی دکھایا گیا ہےیا جوکچھ بھی تھا اس کا ذکر نہیں کرتے لیکن وہاں کی مثبت چیزیں بہت ساری ہیں،وہاں لوگ پیار کرتے ہیں، لوگوں کو سراہتے ہیں، اچھا لگتا ہے،لوگ میری عزت کرتے ہیں، انہیں اچھا لگتا ہے کہ ہمارے لیاری سے ہے،یہ آرٹسٹ ہے، اس نے یہاں پرفارم کیا ہے، سلام کرتے ہیں،اچھا لگتا ہے“۔

متعلقہ تحاریر