بلوچی گیت ’کنایاری‘ سے مشہور ہونے والی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

ایوا بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گیت ’کنایاری‘ سے مشہور ہونے والی پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی۔

ایوا بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ ایوا بی بطور سفیر ایکول پاکستان ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر

ایوابی کاگارڈین میں شائع انٹرویو چوری کرنے پر روزنامہ جنگ پر تنقید

ایوا بی نے اپنی پوسٹ کی تفصیلات میں منگی کے بارے میں کچھ نہیں لکھا صرف انگوٹھی اور نظربد سے بچاؤ کے اموجی استعمال کرتے ہوئے اپنے منگیترمدثر قریشی کا نام تحریر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)

ایوا بی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور وڈیوز میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور منگنی کی انگوٹھی دکھائی گئی ہے۔ایوابی نے منگنی کے موقع پر گلابی جوڑا زیب تن کیا۔اس موقع پرانہیں منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ  موتیا اور  گلابی پھولوں کے کنگن پہنائے گئے۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں ایک کیک بھی دکھایا گیا ہے جس پر منگنی مبارک کے ساتھ ایوابی اور ان کے منگیتر کا نام لکھا ہوا ہے۔ایوابی نے اپنی پوسٹ میں منگیتر مدثر اقبال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو مینشن کیا ہے لیکن ان کا اکاؤنٹ پرائیویٹ  ہے جس پر کسی قسم کی معلومات درج نہیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)

انسٹاگرام صارفین اور پرستاروں نے گلوکارہ ایوابی کو نئی زندگی کی شروعات کی جانب پہلا قدم بڑھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلیےنیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ تحاریر