اسلام آباد میں فوجی افسر کی 13 سالہ بیٹی نے تیز رفتار گاڑی سے راہگیر کو کچل ڈالا
سڑک کے کنارے کھڑا ہوا شخص گاڑی کی ٹکر سے موقع پر چل بسا،لڑکی خود کو آرمی کرنل کی بیٹی قرار دیتے ہوئے موقع سے چلی گئی،صحافی وقار گیلانی

اسلام آباد میں فوجی افسر کی 13 سالہ بیٹی نے غیرقانونی طور پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی سڑک کنارے کھڑے راہگیر پر چڑھادی۔
واقعے میں 40سالہ شخص موقع پر جان کی بازی ہارگیا۔مبینہ طور پر فوجی افسر کی بیٹی اپنے والد کے عہدے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں ان ڈرائیور کے رائڈر کی خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی
راولپنڈی پولیس نے 4 سالہ بچے پر اینٹ سے میاں بیوی کا سر پھاڑنے کا مقدمہ بنادیا
فرانسیسی خبررساں ادارے سے وابستہ صحافی وقار گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں واقعے کی تصویر شیئرکردی جس میں گاڑی کو درخت میں گھسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ نظر آرہا ہے۔
A 40 yrs man smashed by a 13-year-old girl in rash driving in D12. Man died on the spot and girl said so what; introduced herself as daughter of army colonel living near by and left.
Please raise voice for justice
@ICT_Police @RanaSanaullahPK @dcislamabad pic.twitter.com/KWkvDC9LOU
— Waqar Gillani (@waqargillani) December 14, 2022
وقار گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ سیکٹر ڈی 12 میں 13 سال کی لڑکی نے تیزرفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 40 سالہ شخص کو کچل ڈالا۔شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی نے کہا تو کیا ہوا؟وہ خود کو قریب رہائش پذیر آرمی کرنل کی بیٹی ظاہر کرتے ہوئے موقع سے چلی گئی ۔
وقار گیلانی نے اسلام آباد پولیس، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کیلیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔









