نومبر میں ترسیلات زر میں 14.3فیصد کمی،2.1ارب ڈالر تک آگئیں

جولائی تا نومبر2022 میں ترسیلات زر میں 9.6فیصد کی کمی دیکھی گئی۔جولائی تا نومبر2022ترسیلات زر 12 ارب ڈالر رہیں جبکہ جولائی تا نومبر 2021 ترسیلات زر13.286ارب ڈالر رہی تھیں، اسٹیٹ بینک

ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی اور معاشی اعشاریے دن بدن ترقی معکوس کی نشاندہی کررہے ہیں۔دیگر معاشی اعشاریوں کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھنے والی ترسیلات زر میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔

جونومبر2022 میں ترسیلات زر میں 14.3فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک سے ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی

مشکل فیصلے نہ کیے اور آئی ایم ایف نہ آیا تو ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہوگا، مفتاح اسماعیل

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق  جولائی تا نومبر2022 میں ترسیلات  میں 9.6فیصد کی کمی دیکھی گئی۔جولائی تا نومبر2022ترسیلات  12 ارب ڈالر رہیں جبکہ جولائی تا نومبر 2021 ترسیلات زر13.286ارب ڈالر رہی تھیں۔

نومبر 2022 میں ترسیلات زر میں 14.3فیصد کمی دیکھی گئی،نومبر2022 میں ترسیلات صرف 2.1ارب ڈالرتک آگئیں،گزشتہ سال کی اسی مدت میں ترسیلات 2.45ارب ڈالر رہی تھیں۔

متعلقہ تحاریر