سابق کپتان اظہر علی نے نمناک آنکھوں کیساتھ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
کل شروع ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، پلیئنگ الیون کیلیے دستیاب ہوں، اظہر علی ریٹائرمنٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ” کل شروع ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، پلیئنگ الیون کیلیے دستیاب ہوں“۔
یہ بھی پڑھیے
وقار یونس نے فاسٹ بولرز کی انجریز کی اصل وجہ بتادی
تعریف کو سرپر چڑھائیں نہ تنقید کو دل میں جگہ دیں، بابر اعظم
قومی کرکٹر نے کہا کہ پرستاروں نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔
Azhar Ali – Thank you for your services to Pakistan cricket. ❤️ pic.twitter.com/QLKccoBzB2
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 16, 2022
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
Congratulations on a wonderful career, @AzharAli_ 🙌
Read more: https://t.co/1yhv9Y7BXP pic.twitter.com/TRCkqv9Gom
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
اظہرعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے شاندار کیریئر کے اختتام پر اظہر علی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اظہرعلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 96 میچز میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 19سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی بدولت 7ہزار 97 رنز بنائے ۔









