گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سونیا اور ملکہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا
کراچی کے سفاری پارک میں 16 اور 18 سال کی ہونے والی دوہتھنیوں سونیا اور ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے 60 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا،اس موقع پر اسکولز کے بچوں سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی اور ہتھنیوں کو خوب تواضع کی گئی

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنیوں سونیا کی 16ویں اور ملکہ کی 18ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔
کراچی کے سفاری پارک 16 اور 18 سال کی ہونے والی دوہتھنیوں سونیا اورملکہ کی سالگرہ کے موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے 60 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے چاروں ہاتھی موٹاپے کا شکار
سفاری پارک میں دونوں ہتھنیوں کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ساتھ ساتھ کئی اسکولزکے بچے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہتھنیوں کو کیک، تازہ پھل اور سبزیاں پیش کیں گئیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے دونوں ہتھنیوں کو سالگرہ کا کیک کھلایا جبکہ دیگر مہمانوں اور تقریب میں شریک بچوں نے سونیا اور ملکہ کیلئے کیلے گاجر اور دیگر فروٹس بھی پیش کیے ۔
سونیا اور ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہا تھی کسی بھی پارک کی شان ہوا کرتے ہیں اور یہ دونوں ہتھنیاں بھی سفاری پارک کی شان بڑھا رہی ہیں۔
پارک حکام نے گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ تنزانیہ کی حکومت نے ہتھنی سونیا اور ملکہ کو بلدیہ عظمی کراچی کو تحفتاً دیا تھا اس وقت 4 ہاتھی ہیں جن میں 2 چڑیا گھر اور 2 سفاری پارک میں ہیں۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہناتھاکہ شہر قائد کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، شجرکاری کے ساتھ پارکوِں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے ۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر الہٰ دین پارک کی از سر نو تعمیر کا شروع کردیا گیا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت دی کہ الہٰ دین پارک کو مزید خوبصورت بنایا جائے ۔









