پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ملاقات

پی ٹی آئی کے سربراہ  سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے ملاقات کیں جس میں ڈاکٹر ولید ، حماد صافی ، شہروز کاشف سمیت کئی نوجوان شریک ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کیں۔

 پی ٹی آئی کے سربراہ  سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے  ملاقات کیں۔

یہ بھی پڑھیے

سر قلم کرنے کے واقعات، تشویش کا شکار خیبرپختونخوا کے تاجر عمران خان سے ملاقات کے خواہاں

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر نے ان باصلاحیت نوجوانوں کی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیف عمران خان نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 60 فیصد نوجوانوں کی آبادی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ بنانے والے ڈاکٹر ولید، 3 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی بہنیں عریش فاطمہ اور عائشہ فاطمہ شامل تھیں ۔

زمان  پارک میں ہونے والی ملاقات میں کوہ پیما شہروز کاشف اور سبرازخان، گیمنگ انڈسٹری میں ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوان ارسلان ایش بھی موجود تھے۔

قرآنی تلاوت اور تحقیق میں اپنی پہچان بنانے والے حسن علی کاسی اور دنیا کے کم عمر ترین موٹیویشنل اسپیکر حماد صافی نے بھی  عمران خان سے ملاقات کی۔

ارسلان ایش نے ٹویٹر پر کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملنا اعزاز کی بات تھی۔ ہم نے پاکستان میں اسپورٹس کی صلاحیت کے بارے میں اور ویزا کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔

ارسلان نے بتایا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ اگر موقع دیا گیا تو وہ چیزوں کو بہتر بنائے گا۔ ایک قابل فخر پاکستانی کی حیثیت سے میں پاکستان میں اسپورٹس کمیونٹی کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ آج مجھے عمران خان  سے ملاقات  کرنے کا موقع ملا ۔عمران خان کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی بہت سے لوگوں کے لیے تحریک ہیں۔ انہوں نے میری کامیابیوں کو سراہا ۔

متعلقہ تحاریر