نورا فتحی کا مراکش کی فٹبال ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر شاندار خراج تحسین
ہمارے لیے تم ہمیشہ سے شیر رہے ہو لیکن اب تم پوری دنیا کیلیے بھی شیر بن گئے ہو،ہمارے ملک کو قابل فخر اور قابل قدر بنانے پر تمہارا شکریہ، دنیا اب ہمیں دیکھ رہی ہے، مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ کا طویل جذباتی پیغام

مراکش سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی نے فیفاورلڈ کپ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ادکارہ نے مراکش کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے بنائی گئی عربی گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل جذباتی کیپشن تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل: میچ فرانس نے دل مراکش نے جیت لیے
آپ نے قابل فخر تاریخ رقم کی، ایمباپے کا اشرف حکیمی کو خراج تحسین
نورا فتحی نے لکھاکہ”میں ہماری مراکش کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمیں فخر کرنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے اپنے آپ کو ایمانداری اور وقار کے ساتھ اٹھایا۔ انہوں نے جذبے، عزم اور لچک کے ساتھ ایک کے بعد ایک میچ کھیلا ، جب کہ دنیا دیکھ رہی تھی“۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ”لوگوں نے آپ کو کم تر ٹیم سمجھا جو شاید ورلڈکپ میں زیادہ آگے نہ جا سکے لیکن آپ نے انہیں غلط ثابت کر دیا اور ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی افریقی اور عرب ٹیم کے طور پر تاریخ رقم کی، تم نے یہ کردکھایا“۔
نورا فتحی نے مزید لکھاکہ” کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ایسا کبھی ممکن ہو سکتا ہے! ایک کے بعد ایک میچ کے بعد تم سے جذباتی وابستگی اختیار کرنےو الی دنیا کو تم نے سکھایا کہ خواب کیسے پورے ہوتے ہیں۔تمہیں صرف خود پر یقین رکھنا ہوگا، نیک نیتی کے ساتھ محنت کرنا ہوگی اور کبھی ہار نہیں ماننا ہوگی،آپ کی کہانی نے ہم سب کے لیے ایک ترغیب کا کام کیا ہے“۔
اداکارہ نےلکھا کہ” سیمی فائنل کے لیے اداس نہ ہو، تم اب بہت آ چکے ہیں! اپنا سر بلند رکھو! ہمیشہ یاد رکھو کہ میں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ کس طرح ٹیم اور کوچ نے اچھے کھیل، عاجزی، خاندانی اقدار ، خدا اور اپنی ماؤں کے لیے مسلسل شکرگزاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو آگے بڑھایا“۔
انہوں نے مراکش کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ” تم نے دنیا بھر میں عزت کمائی ہے اور عالمی سطح پر بے شمار مراکشیوں اور غیر مراکشیوں کے لیے ہیرو بن گئے ہو! تمہاری کامیابی نے تمام عربوں اور غیر عربوں کو ،چاہے اس ایک لمحے کیلیے ہی سہی ،اس قدر خوبصورتی سے جوڑ دیا ہے کہ اس کامشاہدہ کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے“۔
نورا فتحی نے مزید لکھاکہ”ہمارے لیے تم ہمیشہ سے شیر رہے ہو لیکن اب تم پوری دنیا کیلیے بھی شیر بن گئے ہو،ہمارے ملک کو قابل فخر اور قابل قدر بنانے پر تمہارا شکریہ، دنیا اب ہمیں دیکھ رہی ہے“۔









