کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا، اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیروں سے شادی کا مشورہ
پیاری عورتو! کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا،صرف امیر مردوں سے شادی کریں، پیرس میں رونا گوجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے، اداکارہ کا انسٹاگرام پر پیغام

14سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد شوہر فخر جعفری سے طلاق لینے والی اداکارہ ثنا نے تمام مردوں کو بے وفا قرار دے دیا۔
اداکارہ نے خواتین کو امیر مردوں سے بھی شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے
اداکارہ ثناء فخر کی اپنے بچوں کے ساتھ ورزش کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ”پیاری عورتو! کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا،صرف امیر مردوں سے شادی کریں، پیرس میں رونا گوجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے“۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا نے رواں سال اکتوبر میں 14 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اپنے شوہر فخرجعفری سے طلاق لے لی تھی۔اداکارہ ثنانے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ”علیحدگی دکھ دیتی ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے، میں نے اور فخر نے بڑی عزت کے ساتھ شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے “ ۔









