تیل کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی ہے،پاکستان بزنس کونسل
سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں، سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا، اعلامیہ
پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف سے وعدے کےخلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال کے 5 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 57 فیصد کم ہوگیا
توانائی کی آسمان سے چھوتی قیمتیں، 5 ماہ میں 150 ٹیکسٹائل ملز بند
پی بی سی کا کہنا ہےکہ سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں، سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 10 اور ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔