شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا، ٹرولنگ کا سامنا

شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کی پیروی کرتے ہوئے منشیات نذرآتش کرنے کی وڈیو بنائی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے آلودگی کو فروغ دینے پر انہیں ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

اداکارہ و میزبان ڈاکٹرشائستہ لودھی کو اداکار عدنان صدیقی کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا۔

شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کی پیروی کرتے ہوئے منشیات نذرآتش کرنے کی وڈیو بنائی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے آلودگی کو فروغ دینے پر انہیں ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرولز کے بعد دیرینہ دوست نے بھی عدنان صدیقی کی سیلفی کا چربہ بناڈالا

اداکار عدنان صدیقی ” ایلون مسک “کے نقش قدم پر چل پڑے؟

اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی  نے گزشتہ انسداد منشیات فورس کے زیراہتمام منشیات نذرآتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شائستہ لودھی نے اداکار عدنان صدیقی کی بدنام زمانہ سیلفی  کی نقل کرتے ہوئے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے وڈیو بنائی اور خاص طور پر عدنان صدیقی کے نام کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi)

شائستہ لودھی نے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا   یہ وڈیو عدنان صدیقی کیلیے  ، دوست  کچھ یاد آیا؟عدنان صدیقی نے وڈیو پر تبصرے میں مسکراتے ہوئے انگوٹھے کے نشان کا ایموجی بنایا۔اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں منشیات کو نا! کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کا مذاق اڑانے کیلیے بنائی گئی وڈیومہنگی پڑگئی۔انسٹاگرام صارفین نے  ماحولیات کو نقصان پہنچانے کو پروموٹ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ منشیات کو نہ اور اسموگ کو ہاں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کس طرح کی ڈاکٹر ہیں ؟آلودگی نہ پھیلائیں، آپ اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا آلودگی کو نا!۔ایک اور صارف نے لکھامنشیات کو نا، اسموگ کو ہاں۔

یاد رہے کہ رواں برس کی ابتدا میں عدنان صدیقی نے انسداد منشیات فورس کی تقریب میں شرکت کی تھی میں منشیات کو نذرآتش کیے جانے کے موقع پر انہوں نےجلتی ہوئی منشیات کے سامنے سیلفی لی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں نے بھی ان کا خوب مذاق اڑایا تھا۔

متعلقہ تحاریر