مہوش اعجاز نےکیفی خلیل کے’کہانی سنو ‘ کو ’ بے شرم رنگ ‘سے بہتر قرار دیدیا
خاتون صحافی نے دونوں گانوں کے ویوز اور اخراجات کا بھی موازنہ پیش کیا ہے۔

معروف صحافی اور اسکرین رائٹر مہوش اعجاز نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کے گانے’کہانی سنو‘ کو بالی ووڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ ‘سے بہتر قرار دیدیا۔
خاتون صحافی نے دونوں گانوں کے ویوز اور اخراجات کا بھی موازنہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے گانے ‘بے شرم رنگ’ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا
گلوکار کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو کا ٹیزر جاری کردیا
مہوش اعجاز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ دیپیکا پر اتنے پیسے لگانے کا فائدہ؟ گانے کو ابھی تک ساڑھے 7 کروڑ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ کیفی خلیل نے اپنے گانے کہانی سنو پر اس کے مقابلے میں 0.0000000008فیصد رقم خرچ کی ہے اوراسے یوٹیوب پر 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اس کا گانازیادہ بہتر بھی ہے۔
Deepika pe itne paise laganay ka faida the song has 75M views rn. Kaifi Khalil probably spent 0.0000000008% of that money on his Kahani Suno and is at 22M views on YouTube lol and his song is better too 💀
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) December 18, 2022
عباد نامی صارف نے خاتون صحافی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ کہانی سنو بہت اچھا ہے، میری خواہش ہے کہ یہ تھوڑا سا لمبا ہوتا کیونکہ اتنے اچھے گانے کے لیے ڈھائی منٹ کا وقت بہت کم ہے۔
He’s got such a sweet and beautiful voice definitely makes u wanna hear him forever
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) December 18, 2022
مہوش اعجاز نے لکھاکہ اس کی آواز ہے ہی ایسی میٹھی اور خوبصورت کہ یقینی طور پر آپ اسے ہمیشہ سننا چاہتے ہیں۔
اپروا بنسل نامی بھارتی صارف نے لکھاکہ تنازعات سے بھی مدد ملتی ہے، اور ہاں دیپیکا کو خواتین میں بے پناہ شہرت حاصل ہے! اس کے علاوہ گانا دلکش ہے اور ہماری سماعتوں میں گونجتا ہے لہذا اسے پکڑنا ہی تھا۔ اس کے علاوہ اس مووز۔
What moves? They’re ridiculous
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) December 18, 2022
مہوش اعجاز نے لکھا کہ کون سے مووز؟ وہ مضحکہ خیز ہیں۔اپروا نے لکھاکہ مجھے بھی وہ حرکتیں اچھی نہیں لگیں لیکن لگتا ہے کہ تمام خواتین نے اسے پسند کیا ہے اور وہ اس کا موازنہ جے ایل او اور شکیرا اوردیگرسے کررہی ہیں !
I’m a female and I’m telling you I find them bizarre. Also, I miss old Bollywood. https://t.co/i7bahBi8Iy
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) December 18, 2022
خاتون نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ مووز سیٹ اپ یا گانے کے ساتھ میل نہیں کھاتیں لیکن پھر بھی وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، مجھے یہ عجیب لگی ہیں۔
مہوش اعجاز نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ مجھے وہ حرکتیں عجیب لگی ہیں ، اس کے علاوہ میں پرانے بالی ووڈ کو یاد کرتی ہوں۔









