کراچی ٹیسٹ انگلینڈ کے نام، ٹیسٹ کے تاریخ میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش
انگلینڈ نے راولپنڈی اور ملتان میں شکست کے بعد کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا ، کپتان بابر اعظم ایک کلینڈرایئر میں چار ٹیسٹ ہار والے پہلے کپتان بن گئے۔
انگلینڈ نے راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو وائٹ واش کردیا۔
منگل کے روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب دیا گیا 167 رنز کا ہدف محض دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے شاندار 82 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
جنگ کک کے ورلڈ کپ کے گیت ’ ڈریمر‘ نےنیا نشریاتی ریکارڈ بناڈلا
برازیلی نیمار سمیت عالمی فٹبالرز کا لیونل میسی کو بہترین کامیابی پر خراج تحسین
پاکستان نے پہلی اننگز میں 304 اور دوسری اننگز میں 216 رنز بنائے ، جس کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے اور 167 رنز کا معمولی ہدف مہمان ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے کیا ، اور پہلے دن کے اختتام تک انگلش بلے بازوں نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 112 رنز تک پہنچا دیا تھا اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
چوتھے دن کے کھیل کے آغاز پر بین ڈکٹ 50 رنز جبکہ بین اسٹوکس 10 سے کریز پر موجود تھے۔ اور انہیں صرف میچ میں یقینی فتح کے لیے 55 رنز درکار تھے۔
بین ڈکٹ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ بین ڈکٹ نے پاکستانی باؤلر کی ساکھ کو شدید متاثر کیا اور گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار شارٹس کھیلے۔
زیک کرولی نے سات چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اب باضابطہ طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔
75 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو ہوم سرزمین پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے اپنے گھر پر لگاتار چار ٹیسٹ میچ ہارے ہیں۔
ٹیسٹ کی تاریخ میں پاکستان نے کراچی میں اب 44 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں صرف دو مرتبہ اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انگلش ٹیم کراچی میں پاکستان کو ایک سے زیادہ بار شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ نو مہینوں میں پاکستان کو ہوم سرزمین پر 4 میں سے 4 ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔
معین علی اور عادل راشد کے بعد انگلینڈ کو ریحان احمد میں ایک نیا اسپنر ملا، جو ایک ہی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے مردوں کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم ایک کیلنڈر ایئر میں ہوم سرزمین پر چار ٹیسٹ میچ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔









