مہوش حیات نے کن مشہور شخصیات کیساتھ تصویر کو سیلفی آف دی ایئر قرار دیا؟
اداکارہ مہوش حیات سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے فیفا ورلڈکپ کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھا اور غیرملکی ستاروں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے موقع پر قطر کالوسیل اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کا مرکز بنا رہا ۔اداکارہ مہوش حیات سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے بھی فیفا ورلڈکپ کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھا۔
اس موقع پرمختلف ممالک کے فلمی ستار ے اور کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنوائیں ۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں بالی ووڈ کے فنکار بھی چھائے رہے
شوبز شخصیات کی میسی اور ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد
اداکارہ مہوش حیات نے فیفا ورلڈکپ کے موقع پر بنائی گئی ایسی ہی ایک تصویر کو سال کی سب سے بہترین سیلفی قراردیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اورعظیم فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور فیفاورلڈکپ کا افتتاح کرنے والے فیفاورلڈ کپ 2022 کے سفیرغانم المفتاح کےساتھ سیلفی بنائی اور انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں آگ اور دل کی شکل والا ایموجی بناتے ہوئے لکھاکہ”سیلفی آف دی ایئر“ جبکہ ڈیوڈ بیکھم اور غانم المفتاح کو بھی ٹیگ کیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے موقع پر اداکارہ مہوش حیات نے معروف بھارتی فلم اسٹار کارتک آریان کے ساتھ بھی سیلفی اور وڈیو بنوائی تھی جبکہ اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور مہوش حیات کے ساتھ کارتک آریان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہے۔