ایل سیز کی عدم دستیابی، انڈس موٹر نے بھی 10 دن کیلیے پیداوار روک دی
پیشگی منظوری کے طریقہ کار نے خام مال اور پرزوں کی درآمد اور کنسائنمنٹس کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں، کمپنی کا اسٹاک ایکسینج کو ارسال کردہ خط میں موقف
ملت ٹریکٹر زکے بعدپاکستان میں ٹویوٹا بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے پروڈکشن پلانٹس 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔
کمپنی نے اپنے فیصلے کی وجہ آٹو پارٹس کی درآمد کیلیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کی عدم دستیابی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے عوام ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
شہباز حکومت کے 8 ماہ عوام کی جیب پر بھاری، غریب جائیں تو کہاں جائیں
انڈس موٹر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20 مئی 2022 کے ای پی ڈی سرکلر نمبر 09 کے ذریعے سی کے ڈی کٹس اور اجزا کی درآمد کے لیے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے ایک طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اور اس کے وینڈرز کے لیے مذکورہ بالا منظوریوں میں تاخیر نے کمپنی کے خام مال اور پرزوں کی درآمد اور کنسائنمنٹس کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔
اس کے نتیجے میں انوینٹری کی سطح ناکافی ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں سپلائی چین اور پیداواری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں چانچہ کمپنی پلانٹ کی پیداوار جاری رکھنے سے قاصر ہے۔