خیبرپختونخوا میدان جنگ بنا ہوا ہے اور ریاست کو فکر ہی نہیں ہے، محسن داوڑ
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ طالبان نے خیبر پختونخوا پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ ریاست اور پارلیمان کو فکر ہی نہیں ہے، ہمیں اس مسئلے پر بات کرنے سے روکا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے اپ کی نظر میں یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، پورے صوبے میں طالبان دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میدان جنگ بنا ہوا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی نظر میں یہ اہم مسئلہ ہی نہیں ہے جوکہ قابل افسوس بات ہے ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کرنے لگے تو اسپیکر نے انہیں خطاب کو مختصر کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم
اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ہدایت پر محسن داوڑ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میدان جنگ بنا ہوا ہے اور آپ ہمیں اس مسئلے پر بات کو مختصر کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں جیسے یہ کوئی بے معنی چیز ہو۔
محسن داوڑ کا آج قومی اسمبلی دھماکے دار خطاب
پشتونخواہ جنگ کا میدان بن گیا ہے اور سپیکر صاحب اپ ہمیں مختصر کرنے کا بول رہے ہو اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اس کی کسی کے ساتھ کوئی فکر ہی نہیں۔@NDM_Official Charmina @mjdawar pic.twitter.com/UdSPiZuTNr
— Mudasir Nangyal (@MudaserNangyal) December 20, 2022
محسن داوڑکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا میں قبضہ کرنا شروع کردیا اورآپ ہمیں اسے مختصر کرنے کی ہدایت دے رہے کہ کیا پارلیمان اور اس ملک میں اس مسئلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ؟ ۔
محسن داؤڑ نے ایوان کو بتایا کہ 3 روز پہلے پہلے آبائی گاؤں میرانشاہ میں خود کش حملہ ہوا جس میں میرے عزیز شہید ہوئے کل پھر میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ کیا گیا جبکہ لکی مروت کے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔
محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ لکی مروت میں طالبان نے پولیس اسٹیشن حملہ کرکے چار پولیس اہلکارو ں کو شہید کیا اور آج صبح وانا میں ایک اور حملہ ہوا۔ وانا سٹی پولیس اسٹیشن میں حملہ کرکے انہیں سرنڈر کروا کر تمام تر سرکاری اسلحہ ساتھ لے گئے۔
محسن داوڑ نے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا اوور ٹیک اورر کیسا ہوتا ہے؟ ۔ پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ طالبان نے خیبرپختونخوا کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان
پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کل طالبان کی حمایت میں تھے اور ان کے افغانستان پر ٹیک اوور کو کہتے تھے طالبان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں ہیں۔
محسن داوڑ نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا ہے مسئلہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک الجھن کا شکار ہیں اوراسے ایسا سمجھ رہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے ۔









