ایمپائر میگزین نے شاہ رخ خان کو ہر دور کے 50 بہترین اداکاروں میں شامل کرلیا

میگزین نے عوامی آرا کی روشنی میں ہردور کے 50 بہترین اداکاروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔

برطانیہ میں شائع ہونے والے ایمپائر میگزین نے ہر دور کے 50 بہترین اداکاروں کی فہرست جاری کردی جس میں بھارت سے صرف اداکار کو شامل کیا گیا ہے، جو اور کوئی نہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں۔

ایمپائر میگزین نے فروری 2023 کے شمارے کے لیے ہر دور کے ایسے فنکاروں کے نام طلب کیے تھے جو کایہ پلٹ ثابت ہوئے ہیں اورجن کی مخصوص صلاحیتوں کو کبھی بھی نقل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے

60 سالہ ٹام کروز نے فلمی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا

اداکار شبیر جان کا سعدیہ امام پر سنگین الزام، ایوارڈ شوز پر بھی سوال اٹھادیا

میگزین نے عوامی آرا کی روشنی میں ہردور کے 50 بہترین اداکاروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔اداکاروں کے تفصیلی انٹرویو فروری 2023 کے شمارے  میں شائع کیے جائیں گے۔

ایمپائرمیگزین کی جانب سے شائع کردہ 50 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ڈینزل واشنگٹن،ٹام ہینکس،مارلن منرو،رابرٹ ڈی نیرو،نٹالی پورٹ مین،ہیتھ لیجر،ٹام کروز،لیونارڈو ڈی کیپریو ،سیمیول جیکسن،نکولس کیج اور مارلن برانڈو سمیت بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو شامل کیا گیا ہے۔

 میگزین نے شاہ رخ خان کا تعارف پیش کرتے ہوئے لکھا ہےکہ مس  مارول کے پسندیدہ فلم اسٹار کا  کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے،اس دوران انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور دنیا بھر میں اربوں پرستار بنائے۔میگزین کے مطابق تقریباً ہر انداز مین پرسکون رہتے ہیں اور  ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو وہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ تحاریر