سکھر میں بجلی چوروں اور بل نہ دینے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی ( سیپکو ) کی جانب سے بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔دوران آپریشن متعدد بجلی چوروں کے کنکشن مُنقَطِع کردیئے گئے ہیں، سیپکو نے صارفین کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جلد از جلد اپنے بقایا جات ادا کریں اور اپنے کنکشن بحال کروائیں

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے سب ڈویژن ون میں بجلی کی چوری اور بلز کی عدم ادائیگیوں پر آپریشن کرتے ہوئے کئی بجلی کے کنکشن مُنقَطِع کردیئے ہیں جبکہ کئی افراد کی بجلی کی تاریں میں قبضے میں لے لیں ۔
سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی ( سیپکو ) کی جانب سے بقایا جات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔دوران آپریشن متعدد بجلی چوروں کے کنکشن مُنقَطِع کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر انتظامیہ نوتعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ کھود کر سرکاری خزانہ لوٹنے میں مصروف
سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی ( سیپکو) سب ڈویژن کے ایس ڈی او نظیر احمد شیخ نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ایوب گیٹ، غریب آباد، حسینی روڈ، ٹکر محلہ و سب ڈویژن میں ناہندگان کے خلاف آپریشن کیے ۔
دوران آپریشن بجلی چوری میں ملوث اور بلز کی عدم ادائیگی پر سیکڑوں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لے لی۔ آپریشن کے دوران ٹیم نے چلنے والے غیرقانونی کنڈہ کنکشن بھی کاٹے گئے ہیں۔
سیپکو افسران نے صارفین کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جلد از جلد اپنے بقایا جات ادا کریں اور اپنے کنکشن بحال کروائیں۔ سیپکو افسران نے کہا کہ بجلی چوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔
سیپکو افسران نے بتایا کہ ناہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سیپکو چیف کی خصوصی ہدایات پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے نادہندگان کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔









