شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا
قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے سسر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ بورڈ کے قوانین کو پاؤں تلے کچلنے لگے، شکیل شیخ کی سخت انتبا کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر سے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایت کو مکمل نظر انداز کرکے اپنے ٹوئٹر سے پھر "سوچنا بھی منع ہے " مہم کے ہیش ٹیگ ٹوئٹ کردیا جس کے بعد اب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سوچے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کمیٹی کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا۔ منیجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے "سوچنا بھی منع ہے” مہم سے رکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے سسر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ بورڈ کے قوانین کو پاؤں تلے کچلنے لگے۔ فاسٹ بالر پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں بدترین کارگردگی کی باعث وائٹ واش ہونے والی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تبدیلیوں کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں تو شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے کہا کہ ایسا "سوچنا بھی منع ہے "۔
#SochnaBeManaHai Qalandars❤️ https://t.co/ucGAN3jfgf
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) December 22, 2022
پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی "سوچنا بھی منع ہے” مہم چلا رہا ہے اسے مشورہ دیا جارہا ہے اسے روک دیا جائے ورنہ پھر ہم سوچیں گے ۔
Whosoever is sponsoring this #sochnabemanahai campaign is hereby advised to stop, otherwise we will #Socho!
— Shakil Shaikh (@shakilsh58) December 22, 2022
شکیل شیخ کی سخت انتبا کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر سے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایت کو کمل نظرانداز کرکے اپنے ٹوئٹر سے پھر "سوچنا بھی منع ہے” مہم کے ہیش ٹیگ ٹوئٹ کردیا ہے ۔
رواں ہفتے انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بجائے بابراعظم اپنی ذمہ داری تسلیم کرتے اور کپتانی سے استعفیٰ دیتے مگرانکے کچھ ساتھیوں نے ان کی تبدیلی کی خبروں پر "سوچنا بھی منع ہے” جیسی متنازعہ مہم چلانا شروع کردی ۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سمیت کئی کھلاڑیوں نے کپتان بابراعظم کی حمایت میں ہیش ٹیگ "سوچنا بھی منع ہے” چلانا شروع کردی دیا جسے پی سی بی منیجمنٹ فوری طور پر مہم کو روکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نےلکھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپ کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا ہے۔ آپ نے پی سی بی کو بہترین جواب دیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے بغیر کرکٹ بورڈ کچھ بھی نہیں ہے ۔
What a reply. Pcb can't do anything against u ppl. Players hai tu pcb hai.
— Ijaz Wazir (@ijaz_a_k) December 22, 2022
ارسلان نامی صارف نے لکھا ہے کہ اگر عزت مل گئی ہے تو سنبھال کر رکھو ورنہ پھر خاک چھانتے پھروگےاور گلیوں میں گلی ڈنڈا کھیلو گے اور کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوگا ۔
اگر عزت ملی ہے تھوڑی بہت تو سنبھال کے رکھو نہیں تو پھر خاک چھانتے پھرو گے اور گلی ڈنڈا کھیلتے پھرو گے گلیوں بازاروں میں اور کوئی نام لیوا بھی نہیں ہو گا
— Arslan (@maruciomacri) December 22, 2022









