حارث رؤف کی ہونے والی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ  بین الاقوامی  اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طالبہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مبینہ طور پر انسٹاگرام پر52ہزار سے زائد پیروکاروں کی حامل  اسلام آباد کی رہائشی  مزنا مسعود ملک سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے

سوچنا بھی منع ہے: شاہین اور حارث  نے بابراعظم کیلیے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں

 

سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ  بین الاقوامی  اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد   میں بی ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طالبہ ہے۔

رؤف اورمزنا مسعود ملک کی ایک مختصر ویڈیو تالیف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم، بعد میں اس نے رپورٹس کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کر لیا۔

حارث رؤف

فاسٹ بولر  کی نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔حارث رؤف کا  کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔فاسٹ بولر  ان دنوں فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں اور  ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر