طالبان حکومت نے دوسری شادیوں پر بے جا اخراجات کرنے والوں کو طلب کرلیا
صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے طالبان حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا خط بھی شیئر کیا جس میں افغان حکومتی عہدیداروں اور افسران سے ان کی دوسری یا تیسری شادی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، خط میں بتایا گیا ہے کہ دوسری یا تیسری شادی میں بے جا اخراجات سے متعلق مولوی محمد اسحاق حکیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام تر معاملات پر گفتگو کی جائے گی

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کرنے والے تمام حکومتی عہدیداران اور افسران شادی کے اخراجات سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے ۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے اپنی عہدیداروں اور افسران سے دوسری، تیسری یا چوتھی شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ تمام افسران کو خط کے ذریعے طلب بھی کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
افغان طالبان کا اسرائیل کیساتھ تعلقات کے قیام کا عندیہ
صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے طالبان حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا خط بھی شیئر کیا ہے جس میں دوسری یا تیسری شادی کے اخراجات کی بابت معلومات مانگی گئی ہے ۔
افغان طالبان نے حکومت میں شامل اپنے ان تمام افسران اور اہلکاروں کو طلب کیا ہے جنہیوں نے دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کی ہے۔ اس سے پہلے طالبان کے امیر المومنین نے دوسری شادی کےلیے کچھ شرائط مقرر کئے تھے جس میں زیادہ اخراجات سے بھی منع کیا گیا تھا۔ pic.twitter.com/phM2bLjP9l
— Rifatullah Orakzai (@RifatOrakzai) December 22, 2022
پشتو زبان میں جاری خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے محترم امیر المومنین کا حکم کے مطابق غیر ضروری اور مہنگی دوسری یا تیسری شادی کو روکا جا سکتا ہے ۔
خط میں تمام دوسری یا تیسری شادی کرنے حکومتی عہدیداران اور افسران سے تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے کہ ان افارد نے اپنی دوسری یا تیسری شادی میں کتنے اخراجات کیے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ دوسری یا تیسری شادی میں بے جا اخراجات سے متعلق مولوی محمد اسحاق حکیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام تر معاملات پر گفتگو کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے طالبان کے امیر المومنین نے دوسری شادی کےلیے کچھ شرائط مقرر کیں تھیں جس میں بے جا اخراجات کی سختی سے ممانعت کی گئی تھی ۔









