ہفتہ وار مہنگائی میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات پاکستان

پی بی ایس کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے اشیائے ضروریہ کی 21 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے مہنگائی میں اضافے کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 51 اشیائے ضروریہ کی 21 چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بدحالی کے باعث طلب کم ہونے پر فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کا ڈی اے پی پلانٹ بند

تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کے کاروبار رات جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی میں سالانہ کی بنیاد پر 28.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجہ پیاز (482.30 فیصد)، چکن (67.42 فیصد)، چائے لپٹن (65.41 فیصد)، ڈیزل (65.05 فیصد)، پیٹرول (52.19 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نمک پاوڈر (51.99 فیصد)، کیلے (47.95 فیصد)، دال مونگ (47.13 فیصد)، انڈے (47.07 فیصد)، دال چنا (45.24 فیصد) اور سرسوں کے تیل (40.97 فیصد) کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیاء کی اوسط قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں چکن (9.86 فیصد)، دال مسور (2 فیصد)، چائے لپٹن یلو لیبل 190 گرام پیکٹ ہر (1.72 فیصد)، چاول اری-6/9 (1.15 فیصد) شامل ہیں۔ گندم کے آٹے کا تھیلا 20 کلوگرام (1.12 فیصد)، باسمتی چاول (0.98 فیصد)، ماش (0.87 فیصد)، دال چنا (0.68 فیصد)، گائے کا گوشت (0.57 فیصد)، دہی (0.52 فیصد)، پکی دال (0.52 فیصد)، چائے تیار (0.43 فیصد)، دودھ تازہ (0.40 فیصد)، مٹن (0.39 فیصد)، گڑ (0.37 فیصد)، مونگ (0.36 فیصد)، انرجی سیور (0.35 فیصد)، لمبا کپڑا 57″ گل احمد/ الکرام (0.33 فیصد)، آگ کی لکڑی پوری 40 کلوگرام (0.06 فیصد) اور پاؤڈر دودھ نیڈو (0.05 فیصد) شامل ہیں۔

جن اشیاء کی اوسط قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ٹماٹر (23.85 فیصد)، آلو (10.53 فیصد)، پیٹرول سپر (4.45 فیصد)، ہائی اسپیڈ ڈیزل (3.20 فیصد)، انڈے (1.54 فیصد)، چینی (1.04 فیصد) ، کیلے (0.80 فیصد)، پیاز (0.39 فیصد)، لہسن (0.35 فیصد)، ایل پی جی (0.23 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.08 فیصد) اور کوکنگ آئل ڈالڈا یا اسی طرح کے دوسرے برانڈ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر