میگا اسٹار لیگ میں نامور کرکٹر اپنے بیٹے کے ہاتھوں پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے

روالپنڈی میں کھیلی جانے والی میگا اسٹار لیگ میں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق پشاور پٹھانز اور ان کے صاحبزادے علی رزاق کراچی نائٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔

میگا اسٹار لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق اپنے بیٹے کے ہاتھوں پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

روالپنڈی میں کھیلی جانے والی میگا اسٹار لیگ میں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق پشاور پٹھانز اور ان کے صاحبزادے علی رزاق کراچی نائٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

حارث رؤف کی ہونے والی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی ہدایات کو  ہوا میں اڑا دیا

  پشاور پٹھانز نے کراچی نائٹس کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور پٹھانز کی جانب سے عبدالرزاق اوپن کرنے آئے اور دوسری جانب کراچی نائٹس کی جانب سے علی زراق پہلا اوور کرانے کے لیے آئے۔

علی زراق کی پہلی ہی گیند پر عبدالرزاق نے زوردار شارٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی اور اس طرح بیٹے نے پہلی ہی گیند پر والد کو پویلین بھیج دیا۔

علی رزاق نے  والد کو گولڈن ڈک آؤٹ کرنے پر کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ جشن منایا ۔ ساتھی کرکٹرزنے  بھی عبدالرزاق کو پہلی گیند پر آؤٹ کرنے پر علی رزاق کو مبارکباد دی گئی۔اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر