اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، سونا مزید مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ بدترین ہفتے کے بعد رواں ہفتہ خوشگوار ثابت ہونے لگا ہے، آج 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار 155 کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا  دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ بھی  ریکارڈ کیا گیا ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی باعث 100 انڈیکس میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی  سے ایک ڈالر 225 روپے 85 پیسے  کی سطح پر آگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس لگائے بغیر ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن میں تیزی دیکھی گئی اور اس دوران 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا دوسرے سیشن میں 215 پوائنٹس  کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 155 پر بند ہوا۔

 

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آٹو موبائلز سیکٹر، بینکس اور سیمنٹ سمیت کئی سیکٹر گرین زون میں رہے اور ان کے حصص کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج 100 انڈیکس میں 1 اعشاریہ 23 فیصد اضافہ ہو اہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے گزشتہ ہفتہ بدترین ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روزیعنی پیر 19 دسمبر کو پی ایکس ایس کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کی کمی  کے بعد 40 ہزار970کی سطح پر بند ہوا تھا ۔

گزشتہ ہفتے کا دوسرا کاروباری دن ملک اور سرمایہ کاروں انتہائی برا ترین دن ثابت ہوا تھا۔ منگل 20 دسمبر کو اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی ۔اس دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 138 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج تباہی کا شکار ہوئی تھی ۔مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 20 دسمبر بھی حصص بازار کے لیے بدترین دن ثابت ہوا تھا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز یعنی 21 دسمبر بروز بدھ  کو مندی کے بادل چھائے رہے تھے۔ 100 انڈیکس489 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار342 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ 26 ماہ کی کم ترین سطح تھی ۔

حصص بازار میں 22 دسمبر بروز جمعرات کو 100 انڈیکس میں 485 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا مگراگلے روز بروز جمعہ 23 دسمبر کو ایک بار پھر حصص بازار میں منفی رجحان رہا اور100 انڈیکس میں  169 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

گزشتہ کاروباری  ہفتہ سرمایہ کاروں اور ملکی معیشت کیلئے انتہائی بد ترین  ثابت ہوا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کے 5 کاروباری روز میں حصص بازار  میں 1632 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور100 انڈیکس 39 ہزار 669 پر بند ہواتھا ۔

دوسری جانب آج کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ  کی قدر صفر اعشاریہ صفر 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں لگاتارپانچویں سیشن میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ایک ڈالر 18 پیسے اضافے سے 225 روپے 82 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10گرام سونا 600 اور فی سونا تولہ 700 روپے مہنگا ہوا جس کے ایک 10 گرام سونا ایک لاکھ 52 ہزار 778 جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر