گورنر خیبر پختونخوا کو سرکاری ہیلی کاپٹر نہ دینے کا معاملہ، کشیدگی برقرار
ترجمان کے پی کے حکومت کا کہنا ہے گورنر حاجی غلام علی کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
کے پی کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ترجمان خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے گورنر کو ہیلی کاپٹر معاملہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور سے دہشتگردی کیلئے اسلحہ و بارود کی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
کالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں اپنا جھنڈا لہرادیا
انہوں نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مانگا گیا تھا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو 2 پائلٹس اڑاتے ہیں۔ ان 2 میں سے چیف پائلٹ 25 دسمبر سے یکم جنوری تک چُھٹی پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈی جی ایویشن نے پائلٹ کی چھٹی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ آفس کو آگاہ کیا تھا. پائلٹ کی چھٹی کے باعث یکم جنوری تک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی میسر نہیں۔
گورنر ہاؤس نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس زرائع کے مطابق جو خط بھیجا گیا تھا اس میں ایم آئی 17 کا ذکر نہیں تھا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھیجے گئے خط میں بھی ایم آئی 17 کا ذکر نہیں۔ گورنر ہاؤس کو بھیجے گئے خط میں صرف ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا ذکر تھا۔









