طوبیٰ انور کا موبائل نمبر پھر لیک، سیکڑوں فحش پیغامات موصول ہونے پر دلبرداشتہ
پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ انہیں یہاں شیئر نہیں کیا جاسکتا، میں مہینوں سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، اداکارہ

اداکارہ طوبیٰ انور کا واٹس ایپ نمبر ایک مرتبہ پھر لیک کردیاگیا۔اداکارہ نامعلوم نمبرو ں سے سیکڑوں نازیبا اور فحش پیغامات موصول ہونے پر انتہائی پریشانی اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ طوبیٰ انور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
مہنگے پٹرول نے طوبیٰ انور کو کس چیز کی افادیت کا احساس دلادیا؟
اداکارہ طوبیٰ انور نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں لکھا کہ” ابھی اٹھی ہوں تو واٹس ایپ پر سیکڑوں فحش پیغامات آئے ہوئے ہیں، چوتھی بار کسی نے میرا نمبر لیک کیا ہے، مکروہ بات ہے کہ لوگوں کے پاس یہ سب کرنے کیلیے کتنا وقت اور توانائی ہے“۔
اداکارہ نے کہاکہ”پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ انہیں یہاں شیئر نہیں کیا جاسکتا، یہ رازداری کی خلاف ورزی ہے، میں مہینوں سے یہ سب برداشت کررہی ہوں “۔
Cant even share the content of the msgs here they are so disgusting. This is a breach of privacy. Have been tolerating it for months now. I am frightened that because of this any one of these numerous numers can track me down and cause harm. Extremely disturbing and painful.
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) December 27, 2022
اداکارہ نے کہا کہ” مجھے ڈر ہے کہ ان بے شمار نمبروں میں سے کوئی بھی مجھے ٹریک کر سکتا ہے اور نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ سب انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ ہے“۔

طوبیٰ انور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھاکہ ”جس کسی نے بھی بدلے، نفرت یا تفریح میں یہ حرکت کی ہے وہ یہ جان لے کہ یہ دوسروں کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے، دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں“۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نےمعروف میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے 2018 میں خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان عامر لیاقت نے 2020 میں کیا تھا۔
دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، بعدازاں فروری 2022 میں طوبٰی انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔تاہم عامر لیاقت انہیں آخری وقت تک اپنی اہلیہ قرار دیتے تھے۔









