کراچی ٹیسٹ: کیوی بلے بازوں نے شاہینوں کو ہلکان کردیا، 6 وکٹوں پر 440رنز بنالیے

ٹام لیتھم اور کین ولیم سن نے شاندار سنچریز اسکور کیں۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 3 ،نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا۔کیوی اوپنرز کی 183 رنز کی تاریخی شراکت کی بدولت مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بناکر پاکستان کیخلاف 2 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ٹام لیتھم اور کین ولیم سن نے شاندار سنچریز اسکور کیں۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 3 ،نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

کیوی وکٹ کیپر نے کراچی ٹیسٹ میں کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ بدل ڈالی

کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

 لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر