گلوکار علی ظفر لاہو رکے مشہور چوک میں ٹریفک جام میں پھنس گئے
یہ لاہور کا مشہور ٹاؤن شپ چوک ہے، یہاں کوئی اشارہ کام نہیں کررہا، ٹریفک پھنسی ہوئی ہے،کوئی پولیس والا موجود نہیں، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر لاہور کے مشہور چوک میں ٹریفک جام میں پھنس گئے۔
علی ظفر نے ٹریفک جام کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کی جانب سے شیئرکی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں اور ان کے تینوں طرف گاڑیاں موجود ہیں۔
لاہور کے ایک چوک کے حالات۔ pic.twitter.com/g6b9ekNDoy
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 28, 2022
علی ظفر نے بتایاکہ یہ لاہور کا مشہور ٹاؤن شپ چوک ہے، یہاں کوئی اشارہ کام نہیں کررہا، ٹریفک پھنسی ہوئی ہے،کوئی پولیس والا موجود نہیں، بے چارے لوگ گاڑیوں سے اتر کر ٹریفک کھلوارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا اور شہر کا کیا حال ہے اور بے چارے لوگ اسموگ میں کیا سانس لے رہے ہیں۔
— Arif Ali Rana (@arifaliranaa) December 28, 2022
علی ظفر کے ٹوئٹ پر سی سی پی او لاہور کے پبلک ریلیشن آفیسر( پی آراو) نے ٹاؤن شپ چوک کی ایک اور وڈیو شیئر کردی جس میں ٹریفک رواں دواں اور اشاروں کو کام کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
Sir, already conveyed. Regards
— Arif Ali Rana (@arifaliranaa) December 28, 2022
علی ظفر نے وڈیوپر اپنے تبصرے میں کہا کہ”آپ کا شکریہ لیکن یہ خفت آمیز ناکامی کے بعد کسی اور وقت کی وڈیو لگتی ہے۔اس مخصوص وقت جو صورت حال دستاویزی ثبوت موجود ہیں ، آپ ریکارڈنگ میں چیک کر سکتے ہیں“۔ پی آر او نے کہا کہ سر پہلے ہی کہا جاچکا ہے۔
پنجاب میں اس وقت کوئی حکومت نہیں
— SM2022 (@SaneVoice2022) December 29, 2022
علی ظفر کی پوسٹ پر صارفین نے شکایات کے انبار لگادیے۔ایک صارف نے لکھاکہ عمران خان خو د تو زمان پارک میں بیٹھے ہیں،ذلیل عوام کو کیا ہوا ہے،کینال روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے روزیہی حالت ہوتی ہے، مال روڈ بھی بلاک۔
Courtesy @ImranKhanPTI sir khud Zaman Park reh rahay hai, zaleel awam ko kia hoa hai. roz hi yeh halat hoti hai canal road block hone ki wajha se Mall road bhi block
— SHR (@Syedhassan_raza) December 28, 2022
ایک اور صارف نے لکھاکہ یہ لاہور کے ہر چوک کا منظر ہے۔
یہ لاہور کے ہر چوک کا منظر ہے
— Muhammad Faheem Raza (@Fahmiraza1Raza) December 29, 2022
سی سی پی کے پی آر او نے لکھا کہ مسئلہ اجاگر کرنے کا شکریہ،جانچ پڑتا ل کررہے ہیں کہ ٹریفک کیوں جام تھا،اشارے صحیح کام نہیں کررہے یا کوئی اور مسئلہ تھا۔
Thanks for highlighting the issue, checking why traffic struck, signals not working properly etc.
— Arif Ali Rana (@arifaliranaa) December 28, 2022
Karachi ma tou har chowk ka aisa he haal hota hai 😍 aisa hai mera karachi 🫶
— meem sy (@mehfoozalii) December 28, 2022
Or Pakistan main kuch kam ker raha hy Jo Ishary kam akrein. App bhi na
— Beenish (@Beenish50812252) December 29, 2022
ایک صارف نے لکھاکہ ”کراچی میں تو ہر چوک کا ایسا ہی حال ہوتا ہے، ایسا ہے میرا کراچی“۔ایک صارف نے لکھا کہ”پاکستان میں اور کچھ کام کررہا ہے جو اشارے بھی کام کریں، آپ بھی نا۔۔“۔









