قومی اسمبلی سے استعفے: اسپیکر کا انفرادی تصدیق اور پی ٹی آئی کا اجتماعی منظوری پر زور
اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور اجتماعی طور پر استعفے منظور کرنے پر زرو دیا تاہم راجہ پرویز اشرف نے انہیں بتایا کہ استعفے کی منظوری کے ضابطے کے مطابق رکن اسمبلی کی انفرادی طور پر تصدیق ضروری ہے
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جس میں استعفوں سے متعلق گفتگو ہوئی، اس دوران پی ٹی آئی وفد نے اجتماعی طور پر استعفے منظور کرنے پر زرو دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا جہاں راجہ پرویز اشرف نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پی ٹی آئی وفد کی سربراہی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیے
راجہ پرویز اشرف اور فواد چوہدری استعفوں کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ملک عامر ڈوگر، امجد خان نیازی، فہیم خان، ڈاکٹر شبیر حسن لال ملی، عطاء اللہ اورطاہر اقبال شامل تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے نشستوں سے استعفوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔ پی ٹی آئی وفد نے اجتماعی طور پر استعفے منظور کرنے پر زرو دیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، اس کے لیے انفرادی تصدیق ضروری ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے وفد کو بتایاکہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔ پہلے بھی انہیں استعفوں کی انفرادی تصدیق کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انفرادی طور پر تصدیق ضروری ہے کیونکہ تحریک انصاف کا کراچی سے منتخب ایک رکن اسمبلی اپنے استعفے کو منظوری روکنے کے لیے ہائی کورٹ چلا گیا تھا ۔
تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر زرو دیا کہ تمام اراکین کے استعفے اجتماعی طور پر منظور کیے جائیں کیونکہ ہم سب اراکین اسمبلی نے اجتماعی طور پر ہی استعفے دیئے تھے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے ہیں۔ سیاست دانوں میں اپس کے رابطے بحال رہنے چاہیئے ۔